Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی لیکچر بعنوان: "قائداعظم کی شخصیت اور آج کا نوجوان"

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳ء کو خصوصی لیکچر بعنوان: "قائداعظم کی شخصیت اور آج کا نوجوان" کا انعقاد کیا گیا ۔مہمان مقرر چیئرپرسن شعبہ سیاسیات، جی سی یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ غنی، تھیں۔ آج کے نوجوان کی کردارسازی کہ ہر نوجوان ذمہ داری لے کہ کس طریقے سے اپنے لیے اوراپنے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہوگی۔ مہمان مقرر پروفیسرڈاکٹر فوزیہ غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح کے فرمان پر غور کیا جائے تو وہ نوجوان نسل کو صحیح معنوں میں دین کا پیروکار دیکھنا چاہتے تھے- ان کی خواہش تھی کہ یہ نسل اسلام کی روح کو سمجھے، اولیا کرام کی تعلیمات کو پڑھے اور ان کی زندگیوں کو اپنی زندگی کے لئیے مشعل راہ بنائے۔ سب سے بڑھ کر، سرور کائنات، معلم عالم، رحمت اللعالمین، محبوب خدا، حضرت محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے راستوں پر چلے – ان کی تعلیمات کو نہ صرف سمجھے بلکہ ان پر عمل پیرا ہو-یہ لیکچر اکادمی کے یوٹِیوب چینل پر دستیاب ہے